QR CodeQR Code

بلتستان یونیورسٹی اور چینی تعلیمی ادارے کے مابین سکالرشپ کا معاہدہ

31 Mar 2023 19:55

معاہدے کے مطابق یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ سیاحت و مہمان نوازی کے 25 طلباء ایک سالہ ایسوی ایٹ کورس کے لیے چین جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شعبہ سیاحت و مہمان نوازی یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور Jiangxi ٹورزم کامرس اینڈ ووکیشنل کالج چائنہ کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ یادداشت کے مطابق شعبہ سیاحت و مہمان نوازی اور Jiangxi ٹورزم اینڈ ووکیشنل کالج باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ معاہدے کے مطابق یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ سیاحت و مہمان نوازی کے 25 طلباء ایک سالہ ایسوی ایٹ کورس کے لیے چین جائیں گے، جہاں انہیں Jiangx Tourism Commerce Vacational college چین کی جانب سے مکمل فنی، تعلیمی اور معاشی معاونت فراہم کی جائے گی۔ معاہدے کی تقریب آن لائن منعقد ہوئی جس میں دونوں جامعات کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1049818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049818/بلتستان-یونیورسٹی-اور-چینی-تعلیمی-ادارے-کے-مابین-سکالرشپ-کا-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org