QR CodeQR Code

سبی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ میں 1 مسلح شخص ہلاک، دو زخمی

31 Mar 2023 20:12

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ یہ مسلح افراد شہریوں کو نشانہ بنانے اور کوئلہ کان مالکان کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع سبی میں کارروائی کے دوران ایک مسلح شخص کو ہلاک، جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سبی کے علاقے نوشمان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ نوشمان میں آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ یہ مسلح افراد شہریوں کو نشانہ بنانے اور کوئلہ کان مالکان کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 مسلح شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو روکا گیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1049820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049820/سبی-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-فائرنگ-میں-1-مسلح-شخص-ہلاک-دو-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org