QR CodeQR Code

سرمایہ دارانہ نظام ناکام، اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے، محمد حسین محنتی

31 Mar 2023 20:41

دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ کراچی میں تبدیلی آچکی ہے، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا اور آئندہ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی جماعت اسلامی ہی جیتے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہو چکا ہے، اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لانڈھی غربی کے تحت جے ون ایریا کورنکی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ کراچی میں تبدیلی آچکی ہے، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا اور آئندہ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی جماعت اسلامی ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے، اس میں قرآن سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے، قرآن علم و حکمت کی کتاب ہے، لوگوں میں تبدیلی پیدا کرتی ہے، قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھا اور سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا آخری رمضان سمجھ کر اس میں خوب عبادت کی جائے اور نیکی اور برائی کے کاموں کو فروغ دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1049828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049828/سرمایہ-دارانہ-نظام-ناکام-اسلام-کا-عادلانہ-ہی-تمام-مسائل-واحد-حل-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org