QR CodeQR Code

ججز کے درمیان اختلافات عدلیہ کیلئے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل

31 Mar 2023 20:43

بار کونسل نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس میں تمام اندرونی مسائل کو حل کیا جائے، تمام سیاسی مقدمات میں تنقید سے بچنے کیلئے فل کورٹ تشکیل دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان بار کونسل نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات سے متعلق کیس میں ججز کے درمیان پیدا ہونے والے ’اختلاف‘ کو پریشان کن صورتحال قرار دے دیا۔ بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں فل کورٹ اجلاس طلب کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ججز کے درمیان اختلاف ادارے (عدلیہ) کے لیے اچھا نہیں ہیں۔ بار کونسل نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس میں تمام اندرونی مسائل کو حل کیا جائے، تمام سیاسی مقدمات میں تنقید سے بچنے کیلئے فل کورٹ تشکیل دی جائے جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان بار کونسل آل پارٹیز کانفرنس بلانے کیلئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049829/ججز-کے-درمیان-اختلافات-عدلیہ-کیلئے-اچھے-نہیں-ہیں-پاکستان-بار-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org