0
Friday 31 Mar 2023 20:52

امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر پر فرد جرم عائد

امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کردی گئی، امریکی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فرد جرم عائد ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی مین ہیٹن گرینڈ جیوری نے 2016ء کی انتخابی مہم کے دوران پورن فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو معاملات چھپانے کے لیے رقم ادا کرنے پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی۔ سابق صدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے فیصلہ جیوری کی ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا۔

فیصلے کے بعد پراسیکیوٹر آفس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرفتاری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کسی بھی امریکی صدر یا سابق صدر پر فرد جرم عائد ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید یا جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ سابق صدر نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کا مقصد انہیں آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے محروم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش