QR CodeQR Code

راہل گاندھی کے معاملے پر قانونی ٹیم کام کررہی ہے، ملکارجن کھڑگی

31 Mar 2023 21:47

راہل گاندھی کے عوام کے نام پر توجہ مرکوز کرنے والی سوشل میڈیا مہم بھی چلائی جائی گی جس میں احتجاج کے لئے عوامی حمایت کی اپیل کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگی نے کہا کہ اس کیس پر ایک قانونی ٹیم کام کررہی ہے جس میں سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کو گجرات کی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے دیا ہے۔ کانگریس صدر نے اس نااہلی کے اقدام کو انتقام قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرر دینے کے خلاف احتجاج کے طور پر اور اڈانی گروپ کے خلاف دھوکہ دہی کے لگائے گئے، الزامات میں ایک جانچ کے مطالبے کا دباؤ ڈالنے کے لئے کانگریس نے ملک بھر میں مرکز کے خلاف احتجاج شروع کئے ہیں۔ مذکورہ پارٹی نے احتجاج کی نگرانی کرنے کے لئے ایک وار روم تشکیل دیا ہے، جس کا اختتام دہلی میں ایک ریالی کے ساتھ ہوگا۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دئے جانے اور غلط سزا کے خلاف احتجاج جاری ہے اور لوگوں کے پیسے اور ملک کی دولت کے کھلم کھلا لوٹ کے خلاف عوام کی آواز اٹھاتے رہنے کے پارٹی کے ایک مضبوط عزم کا اظہار ہے۔ احتجاج کے دوران بنائے گئے پروگراموں کے حصہ کے طور پر کانگریس کے بلاک منڈل یونٹس نکڑ سبھا کریں گے اور عوام سے متعلقہ موضوعات پر خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی کے عوام کے نام پر توجہ مرکوز کرنے والی سوشل میڈیا مہم بھی چلائی جائی گی جس میں احتجاج کے لئے عوامی حمایت کی اپیل کی ہے۔

Dailyhunt


خبر کا کوڈ: 1049833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049833/راہل-گاندھی-کے-معاملے-پر-قانونی-ٹیم-کام-کررہی-ہے-ملکارجن-کھڑگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org