QR CodeQR Code

آج کے فیصلے پتہ نہیں ملک کو کہاں لے کر جائیں گے

سیدھی بات ہے، جو بینچ قبول نہیں اسکا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، نواز شریف

3 کے بینچ میں 2 ججوں نے ہر فیصلہ میرے خلاف دیا، فل کورٹ بنایا جائے

31 Mar 2023 20:57

لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قائد نون لیگ نے کہا کہ2017ء میں لوگ پیٹ بھر کر روٹی کھاتے تھے، قوم اپنی آنکھیں کھولے بڑا گھناؤنا مذاق ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ہم نے لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کو ختم کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اتنی اچھی قوم کو بھکاری بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 3 کے بینچ میں 2 جج ایسے ہیں، جنہوں نے ہر فیصلہ میرے خلاف دیا، یہ کوئی ٹرک، ریڑھی والے کا ایشو نہیں، قومی ایشو ہے، سب متفق ہیں کہ فل کورٹ بنایا جائے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قائد نون لیگ نے کہا کہ 2017ء میں لوگ پیٹ بھر کر روٹی کھاتے تھے، قوم اپنی آنکھیں کھولے، بڑا گھناؤنا مذاق ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ہم نے لوڈشیڈنگ، دہشت گردی کو ختم کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اتنی اچھی قوم کو بھکاری بنا دیا ہے۔ پلیز قوم اپنی آنکھیں کھولے، انہی بینچز کے فیصلوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے کھڑا کیا، ریٹائرڈ ہونے والے ججز قوم کو جواب دیں گے، کیوں مجھے ڈس کوالیفائی کیا۔؟ قائد مسلم لیگ نون نے کہا کہ ہم نے تو اس وقت آئی ایم ایف کو خیر آباد کہہ دیا تھا، آج کے فیصلے پتہ نہیں ملک کو کہاں لے کر جائیں گے۔ جو کرنا چاہیے کریں، لوگ کھڑے ہو جائیں، یہ فیصلہ اگر خدانخواستہ آئے تو ڈالر 500 روپے کا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غریب کے لیے آج ادویات کے لیے پیسے نہیں، ایک بندے کی خاطر اس طرح کے فیصلے سنا رہے ہیں۔ جسٹس شوکت صدیقی، جنرل (ر) باجوہ کی باتوں پر کیا سوموٹو نہیں بنتا۔؟ اپنی مرضی سے معاملات کو چلایا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ قوم عہد کر لے ایسے فیصلے نہیں ہونے دینا، اللہ تعالیٰ ایسے فیصلوں سے ملک کو بچائے، سیدھی بات ہے جو بینچ قبول نہیں، اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فل کورٹ بنایا جائے، 3 کے بینچ میں کیا مصلحت ہے۔؟ یہ وہ جج ہیں، جس میں سے دو ججوں نے ہر فیصلہ ہمارے خلاف دیا۔


خبر کا کوڈ: 1049838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049838/سیدھی-بات-ہے-جو-بینچ-قبول-نہیں-اسکا-فیصلہ-کیسے-ہوگا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org