0
Friday 31 Mar 2023 21:31
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کمی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ پٹرول کی فی لٹر قیمت 272 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے، موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے دوسری تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1049841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش