0
Friday 31 Mar 2023 21:38
روسی جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس واپسی بلیک میلنگ نہیں

یوکرین تنازع کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بات چیت کی ضرورت ہے، بیلاروس

یوکرین تنازع کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بات چیت کی ضرورت ہے، بیلاروس
اسلام ٹائمز۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے اور تنازعات کے حل کے لیے ابھی بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر کا کہنا تھا کہ آیئے بغیر پیشگی شرط کے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کریں۔ انہوں نے مغرب پر الزام لگایا کہ وہ بیلاروس میں گھس کر اسے تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس واپسی بلیک میلنگ نہیں بلکہ بیلاروس کے تحفظ کا موقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش