0
Friday 31 Mar 2023 22:29

کشمیر میں سرسوں کے کھیت غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

کشمیر میں سرسوں کے کھیت غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز
اسلام ٹائمز۔ بہار کی آمد کے ساتھ ہی جہاں وادی کشمیر کے مشہور و معروف سیاحتی مقامات پر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا تانتا بندھنے لگتا ہے تو وہیں زرد اور سبز پھولوں سے لہلہاتے سرسوں کے کھیت کھلیان بھی سیاحوں کی دلچپسی کا مرکز بن رہے۔ کھیتوں میں کھلے سرسوں کے پھلوں کے دلکش و دلفریب نظارے سیاحوں کو گاڑیوں سے اتر کر ان کھیتوں میں تصویریں کھینچنے اور ان نظاروں میں کچھ وقت صرف کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں اس وقت کھیتوں میں سرسوں کے پھول کھلے ہیں جس سے وادی کی قدرتی خوبصورتی و رعنائی دو بالا ہوئی ہے۔ شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جانے والے والے غیر مقامی سیاح جب راستے میں سرسوں کے کھتیوں کا ںظارہ دیکھتے ہیں تو وہ گاڑیوں سے اتر کر ان ںظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور کھیتوں میں جا کر فوٹو گرافی بھی کرتے ہیں۔

ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے امتیاز احمد نامی ایک شہری نے میڈیا کو بتایا کہ سرسوں کے کھیتوں سے گذرنے کے دوران غیر مقامی سیاح خاص طور پر رک جاتے ہیں اور ان کھیتوں کی خوبصورتی سے بھی لطف اندوز ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرسوں کے کھیت بھی اب یہاں سیاحتی مقامات کی طرح سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس سے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔ محمد امین نامی ایک شہری نے بتایا کہ سرسوں کے کھیتوں کی خوبصورتی تو مقامی لوگوں کو مسحور کرتی ہے غیر مقامی سیاحوں کی تو بات ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف غیر مقامی سیاح بلکہ مقامی لوگ بھی ان کھیتوں میں جا کر خوبصورت پھولوں کے بیچ فوٹو گرافی کرتے ہیں۔ غیر مقامی سیاحوں کا بھی ماننا ہے کہ موسم بہار میں کشمیر کی سیر کے لئے ضرور آنا چاہیئے تاکہ سرسوں کے پھولوں کے نظاروں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 1049846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش