0
Friday 31 Mar 2023 21:53
دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیز کیساتھ افطاری کریں

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے لاپتہ رہنماء اظہر مشوانی گھر واپس پہنچ گئے

اظہر مشوانی کی اہلیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ازخود نوٹس لینے کیلئے ایک خط لکھا تھا
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے لاپتہ رہنماء اظہر مشوانی گھر واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے (گمشدہ) سربراہ اظہر مشوانی اپنے گھر پہنچ گئے۔ جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں عمران خان کے ترجمان برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی نے لکھا کہ (الحمدللہ) میں ابھی بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں۔ ان آٹھ دنوں میں آپ کی دعاؤں، کاوشوں اور تعاون نے تا عمر کے لیے ہمیں مقروض کر دیا ہے۔ جزاک اللہ، دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں۔ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر 3 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اظہر مشوانی کی گمشدگی کے بعد درج کرائی گئی ایف آئی آر میں ان کے بھائی مظہر الحسن نے موقف اختیار کیا تھا کہ (جمعرات کو دن پونے تین بجے اظہر قاضی ٹیکسی سروس کریم) پر اپنے گھر ٹاؤن شپ سے زمان پارک کے لیے نکلا اور پھر تھوڑی دیر بعد اس کا نمبر بند ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کوشش کے باوجود اظہر قاضی کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ سائل کو قوی شبہ ہے کہ اظہر قاضی کو نامعلوم اشخاص نے جانی نقصان کی خاطر اغوا کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک اظہر مشوانی کا نمبر جمعے کو مختلف واٹس ایپ گروپس سے اچانک نکلنا شروع ہوگیا اور بعد میں ان کا واٹس ایپ نمبر بھی ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا تھا۔ اظہر مشوانی کی اہلیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ان سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1049849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش