QR CodeQR Code

آئی آر جی سی کا اسرائیلی جارحیت کے جوابی حملے کا عزم کیا

شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی فوجی مشیر اور افسر میلاد حیدری کی شہادت کا اعلان

اسرائیل برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کرتا آرہا ہے

31 Mar 2023 22:22

آئی آر جی سی نے اسرائیلی جارحیت کے جوابی حملے کا عزم کیا اور کہا کہ دمشق کے مضافات میں صبح سویرے ہونیوالے مجرمانہ حملے کا ضرور جواب دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں اسرائیلی حملے میں ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک افسر شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کورپس (IRGC) نے فوجی مشیر اور افسر میلاد حیدری کی شہادت کا اعلان کیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حالیہ حملہ شام میں اسرائیل کی جانب سے رواں ماہ کا چھٹا فضائی حملہ اور دمشق کے قریب دو دنوں میں دوسرا حملہ ہے۔ حملے سے متعلق اسرائیل کی طرف سے بدستور خاموشی ہے اور فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

آئی آر جی سی نے اسرائیلی جارحیت کے جوابی حملے کا عزم کیا اور کہا کہ دمشق کے مضافات میں صبح سویرے ہونے والے مجرمانہ حملے کا ضرور جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کرتا آرہا ہے۔ دوسری جانب شام میں 2011ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے کے بعد سے تہران کا شام میں اثر و رسوخ کافی بڑھ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049851/شام-پر-اسرائیلی-حملے-میں-ایرانی-فوجی-مشیر-اور-افسر-میلاد-حیدری-کی-شہادت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org