QR CodeQR Code

اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہوگا

ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

31 Mar 2023 22:53

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہونگے۔ اجلاس میں پنجاب خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس یکم اپریل 2023ء بروز ہفتہ دن ایک بجے ہوگا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی. حکومتی اتحادی رہنماء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1049853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049853/ملکی-سیاسی-صورتحال-پر-وزیراعظم-نے-اتحادی-جماعتوں-کا-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org