QR CodeQR Code

فیکٹری انتظامیہ نے راشن تقسیم سے متعلق نہ کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی، شرجیل میمن

31 Mar 2023 23:27

ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے، انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سائٹ کراچی کے علاقے میں نجی فیکٹری کے باہر راشن تقسیم کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیاہے، بھگدڑ مچنے  سے بچوں اور عورتوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو راشن کی تقسیم سے متعلق نہ ہی کوئی اطلاع دی اور نہ ہی اجازت لی۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی ہے اور 7 افراد گرفتار کرلئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکی کا کام کرنا چاہتا ہے، انہوں نے مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نیکی کا کام کرتے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں آٹے کی تقسیم کے دوران پنجاب میں افسوس ناک واقعات پیش آئے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آٹے کی خریداری کی رقوم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1049861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049861/فیکٹری-انتظامیہ-نے-راشن-تقسیم-سے-متعلق-نہ-کوئی-اطلاع-دی-اور-ہی-اجازت-لی-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org