0
Friday 31 Mar 2023 23:31

عمران خان کی پوری سیاست فوجی اور عدالتی اسٹیبلشمنٹ کے مرہون منت ہے، راشد سومرو

عمران خان کی پوری سیاست فوجی اور عدالتی اسٹیبلشمنٹ کے مرہون منت ہے، راشد سومرو
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف زمین بوس ہونا شروع ہوچکی ہے، عمران خان کی بہکی بہکی باتوں سے واضح ہوچکا کہ وہ سیاسی طور پر ناکام ہوکر دھونس دھمکیوں اور مرنے مارنے پر اتر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع کیماڑی کے امیر قاری محمد عثمان سے داماد قاری ریاض اللہ کے انتقال پر تعزیت کے دوران جماعتی رہنماں سے گفتگو اور اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی سیاسی موت مررہے ہیں، ملک کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی کے پاس نہ پہلے کوئی ویژن تھا نہ اب کوئی پلان ہے، عمران خان کا خطرناک منصوبہ فوج کو کمزور کرکے ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنا تھا جس کا عندیہ وہ دے چکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست فوجی اور عدالتی اسٹیبلشمنٹ کے مرہون منت ہے، ان کی سیاست سے ثاقب نثار، جنرل باجوہ اور جنرل پاشا اور فیض حمید سمیت چندحالیہ ججز کو نکال دیا جائے تو صرف سازشی عمران باقی رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان خود سے بیزار آچکے ہیں، وہ کبھی گھر میں پولیس کے ہاتھوں اور کبھی زہر خوری سے اپنے مرنے کی پیش گوئی کرتے ہیں، کیا یہ کسی باوقار  سنجیدہ اور محب وطن سیاست دان کا لب و لہجہ ہوسکتا ہے، کیا  ملک کو بدنام کرکے مغرب کی خوشنودی کیلئے اتنا کوئی گرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی کسی پر مغربی ایجنڈے کی قلعی کھلنے کی کسک رہ گئی ہو تو سی آئی اے ایجنٹ اور پاکستان دشمن زلمے خلیل زاد جیسے بدقماش کی جانب سے مسلسل حمایت عمران کا پردہ چاک کرنے کیلئے کافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش