QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ کا بھگدڑ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

31 Mar 2023 23:46

سائٹ فیکٹری واقعے کے متاثرین کیلئے امدادی اعلان کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کی فیملی کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، جبکہ ہر زخمی کیلئے 1 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مفت راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے 9 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ فیکٹری واقعے کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ نے بھگدڑ میں جاں بحق افراد کی فیملی کیلئے 5  لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، جبکہ ہر زخمی کیلئے 1  لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جاں بحق اور زخمیوں کے کوائف فوری حاصل کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1049864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049864/وزیراعلی-کا-بھگدڑ-میں-جاں-بحق-افراد-کے-ورثاء-کیلئے-5-لاکھ-روپے-امداد-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org