0
Saturday 1 Apr 2023 00:27
پاکستان کے پاس خود اپنی کوالٹی لیگ ہے

بھارت تکبر کے ساتھ عالمی کرکٹ کو چلانا چاہتا ہے، عمران خان

بھارت تکبر کے ساتھ عالمی کرکٹ کو چلانا چاہتا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ میں متکبرانہ رویہ اختیار کرتا ہے، جیسے وہ عالمی کرکٹ میں سُپر پاور ہو۔ برطانوی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ (بی سی سی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اسپانسرز کی وجہ سے سُپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سپر پاور کے تکبر کے ساتھ ڈکٹیٹ کرتا ہے، وہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کھیلنا چاہیئے کس کو نہیں کھیلنا چاہیئے، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز (آئی پی ایل) کا حصہ نہیں، میرے لیے حیران کن ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے، جو تکبر کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر بھارت پاکستان کو (آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو پاکستان کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیئے، کیونکہ پاکستان کے پاس خود اپنی کوالٹی لیگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش