QR CodeQR Code

فل بینچ سے بھی ہمیں فرق نہیں پڑتا، الیکشن 90 روز میں ہونے چاہئیں، عمران خان

1 Apr 2023 04:13

زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ کیخلاف کسی بھی سازش کا عوام بھرپور جواب دینگے، بھکاری وزیراعظم نے قوم کو بھی بھکاری بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر چاہے فل بینچ بھی بن جائے فرق نہیں پڑتا، الیکشن 90 روز میں ہونے چاہئیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے پارٹی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ چاہے فل بینچ بھی بنا دے، ہمیں فرق نہیں پڑتا، آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف کسی بھی سازش کا عوام بھرپور جواب دیں گے، بھکاری وزیراعظم نے قوم کو بھی بھکاری بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049907/فل-بینچ-سے-بھی-ہمیں-فرق-نہیں-پڑتا-الیکشن-90-روز-میں-ہونے-چاہئیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org