0
Saturday 1 Apr 2023 10:28

کاپی والے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام شروع

کاپی والے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام شروع
اسلام ٹائمز۔ تمام کاپی والے اسلحہ لائسنس اب کمپیوٹرائزڈ ہو سکیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کاپی والے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نادرا کیساتھ مل کر کاپی والے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن شروع کی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزڈ تجدید کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی ہے۔ کمپیوٹرائز اسلحہ لائسنس بنانے کے کام میں رواں سال 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ تمام کاپی والے اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد اب نادرا کے پاس جا کر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1049919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش