0
Saturday 1 Apr 2023 12:24

میرپور میں ڈرائی پورٹ کا اسی ماہ میں افتتاح کریں گے، سردار تنویر

میرپور میں ڈرائی پورٹ کا اسی ماہ میں افتتاح کریں گے، سردار تنویر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے جمہوری سسٹم اور ڈھانچے کے ساتھ کسی کو بھی کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، 19 دسمبر سے قانون ساز اسمبلی کا سیشن لگاتار چلانا سمجھ سے بالاتر ہے، شاہد کوئی سمجھتا ہو کہ میں کوئی آرڈیننس لانا چاہتا ہوں۔ بھارت نے جی 20 کا سربراہ ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں سیشن کروائے لیکن اس پر اسمبلی میں بات نہیں کی گئی۔ آزادکشمیر میں 90 فیصد سیکرٹریز سٹے آرڈر پر ہیں، ڈپٹی کمشنر کے کئی تبادلہ جات کے آرڈر ریورس ہوئے، تحصیلدار بھی سٹے پر ہیں۔  آزادکشمیر میں کہڑے احتساب کی ضرورت ہے آزادکشمیر اور گلگت کی مشترکہ میڈیکل یونیورسٹی قائم کر رہے ہیں، مظفرآباد میں برہان وانی شہید کے نام پر اسٹیٹ آف آرٹ امراض قلب ہسپتال بنا رہے ہیں، میرپور میں ڈرائی پورٹ کا اسی ماہ میں افتتاح کریں گے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیالکوٹ کی طرز پر انٹرنیشنل ائیرپورٹ تعمیر کریں گے اور آزادکشمیر کی ائیر لائن بھی شروع کریں گے۔ کلری اور کھڑی شریف کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ میرپور کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈیڑھ سال میں وہ تاریخی کام کیے جس کا مقابلہ گزشتہ دس پندرہ سالوں کی حکومتوں کے کاموں سے کم نہیں ہے۔ مظفرآباد میں برہان وانی شہیدکے نام پرکارڈیک ہسپتال میں کارڈیک سرجن، فزیشن سمیت 52 آسامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں۔ آزادکشمیر میں پولیس کے 10 ایس پیز کو پرموٹ کر رہے ہیں جن میں ایک خاتون ایس پی بھی شامل ہیں۔ سابقہ حکومت کے دور میں ایڈھاک بھرتیاں ہونے والے 2600 سے زائد ملازمین جن کی طویل سروس ہو چکی تھی کو مستقل کر رہے ہیں، ایم این سی ایس کے 382 ملازمین کو مستقل کیا۔ گلگت کے طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں داخلہ کے لئے کوٹہ بڑھائیں گے، گلگت کے ساتھ سڑک کے رابطہ سے گلگت اور اسلام آباد تک 9 گھنٹے کی مسافت میں کمی آئے گی۔ مہاجرین کے لیے پہلا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اصافہ کیا۔ بلدیاتی الیکشن ہم نے کروائے ا ور سیاسی نظام کو مضبوط کیا۔  آزادکشمیر میں سابقہ مسلم لیگ نواز کی حکومت کے دور میں سابق وزیراعطم پاکستان عمران خان نے آزادکشمیر کو اضافی فنڈز دیے، ہر طرح کی معاونت کی ایسے بھی حالات سامنے آئے کے بگاڑ پیدا ہو سکتا تھا لیکن عمران خان نے آزادکشمیر میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جبکہ اس کے برعکس موجودہ دور میں آزادکشمیر کے مستحکم اور پختہ جمہوری حکومت کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1049935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش