0
Saturday 1 Apr 2023 12:46

بھارتی فوجیوں نے رواں برس اب تک 18کشمیری شہید کیے، رپورٹ

بھارتی فوجیوں نے رواں برس اب تک 18کشمیری شہید کیے، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران رواں برس اب تک ایک خاتون سمیت 18 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ کے ایم ایس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا زیرحراست شہید کیا گیا۔ ان شہاتوں کے نتیجے میں 5 خواتین بیوہ اور 9 بچے یتیم ہوئے۔ بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے اس عرصے کے دوران کم از کم 322 حریت رہنماوں، کارکنوں، نوجوانوں، طلباء، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 48 افراد زخمی ہوئے۔ قابض بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ مارچ میں 3 نوجوان شہید کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی سزا دینے کیلئے ریاستی دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں فسطائی نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیرمیں جبر و استبداد کی ایک نئی لہر کا آغاز ہوا اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے جعلی مقابلے، قتل، اغوا اور تشدد روز کا معمول بن چکا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کیے جانے کے بعد بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1049936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش