0
Saturday 1 Apr 2023 14:09

تقسیم ہند کا فیصلہ غلط اب اکھنڈ بھارت کیلئے تیار رہیں، موہن بھاگوت

تقسیم ہند کا فیصلہ غلط اب اکھنڈ بھارت کیلئے تیار رہیں، موہن بھاگوت
اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر ان کا ایک بیان سرخیوں میں ہے۔ سندھی سماج کے ایک پروگرام میں شرکت کے لئے بھوپال پہنچے آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ تقسیم ہند ایک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی سات دہائیاں گزرنے کے بعد بھی پاکستانی عوام خوش نہیں ہیں، اب وہ مانتے ہیں کہ تقسیم ایک غلطی تھی۔ موہن بھاگوت نے سندھی برادری کے ذریعے ’اکھنڈ بھارت‘ کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ’اکھنڈ بھارت‘ کے لئے تیار رہیں۔ ساتھ ہی موہن بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان پر حملہ کرنے والے نہیں، میں حملہ آور نہیں ہوں، لوگوں کے من میں آئے گا لوگ خود کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1049945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش