QR CodeQR Code

امریکہ کا سمٹ فار ڈیموکریسی میں شرکت نہ کرنے کے پاکستانی فیصلے پر افسوس کا اظہار

1 Apr 2023 15:12

پریس بریفنگ میں ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدم موجودگی سے باوجود اسلام آباد کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو اپنے فیصلے خود کر سکتی ہے۔ ​​​امریکی صدر جوبائیڈن کی میزبانی میں رواں ہفتے ہونے والی سمٹ فار ڈیموکریسی میں شرکت نہ کرنے کے پاکستان کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدم موجودگی سے باوجود اسلام آباد کے ساتھ  تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک وسیع تر مسائل پر مشترکہ کام کرتے ہیں۔ واشنگٹن جمہوریت اور انسانی حقوق جیسے معاملات پر اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے لیے فیصلے کر سکتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم سیکورٹی پارٹنرشپ بھی ہے۔ پختونخوامیں بڑھتی دہشت گردی اور اس سلسلے میں پاک امریکا تعاون سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ گہری سیکورٹی شراکت داری ہے، جس میں انسداد دہشت گردی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔امریکا اپنے شراکت داروں بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049954/امریکہ-کا-سمٹ-فار-ڈیموکریسی-میں-شرکت-نہ-کرنے-کے-پاکستانی-فیصلے-پر-افسوس-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org