0
Saturday 1 Apr 2023 16:07

مریم نواز کا ایم ایس ایف کو پوری قوت سے فعال کرنیکا فیصلہ

مریم نواز کا ایم ایس ایف کو پوری قوت سے فعال کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ لیگی رہنما نے ایم ایس ایف میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تشکیل نو کا آغاز کر دیا۔ کیو آر کوڈ جاری کر دیا گیا جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹ فیڈریشن نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا،  سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جا رہا ہے، ان شاءاللہ۔انہوں نے کہا کہ کیو آر کوڈ سکین کریں اور طالب علموں، نوجوانوں کی متحرک اور فعال تنظیم کا حصہ بنیں، آپ کی شمولیت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1049961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش