QR CodeQR Code

چمن، زلزلہ کے باعث دیوار گرنے سے 3 بچے جانبحق، 5 افراد زخمی

1 Apr 2023 16:01

زلزلہ کے باعث دیوار گرنے کیوجہ سے 3 کمسن بچے جانبحق، جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زلزلہ کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں زلزلہ کے باعث دیوار گرنے سے تین بچے جانبحق، جبکہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے بتایا کہ زلزلہ کے باعث چمن میں دو مکانات کی دیواریں گریں۔ جن میں سے ایک سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ دوسری دیوار گرنے سے تین کمسن بچے جانبحق، جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر جائے وقوعہ جانے اور امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جانبحق ہونے والی بچوں میں 12 سالہ پلوشہ، 10 سالہ آمینہ اور 8 سالہ ساجوال شامل ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل میں زلزلہ کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1049962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049962/چمن-زلزلہ-کے-باعث-دیوار-گرنے-سے-3-بچے-جانبحق-5-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org