0
Saturday 1 Apr 2023 16:21

لاہور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق

لاہور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملت پارک لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کی، جس سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرحت عباس کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ملت پارک کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں نے سابق ایس پی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول اپنے گھر کے باہر بسطامی روڈ پر کھڑے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول فرحت عباس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1049963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش