0
Saturday 1 Apr 2023 16:33

پاکستان تحریک انصاف نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز ہوگیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینیٹر اعجاز احمد چودھری کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین روابط کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ سیاسی رہنماؤں نے اس پر بھی مکمل اتفاق کیا کہ موجودہ گھمبیر سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان کا متفقہ آئین اور جمہوری نظام ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش