0
Saturday 1 Apr 2023 17:31
جنرل باجوہ بھارت سے دوستی چاہتے تھے، اس کیلئے مجھ پر دباؤ بھی ڈالا گیا

90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ ہیں
90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی اور وہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کو نیوٹرل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا، جو وہ ادا نہیں کر رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ گھر پر حملے سے متعلق کیس تیار کر لیا ہے، جلد ہی فائل کر دیا جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عارف علوی اب اسٹبلشمنٹ اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کردار ادا نہیں کر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کو دیگر جماعتوں سے رابطے بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

یہ لوگ کس قانون کے تحت پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں بحال کریں گے۔؟ ان کا کہنا تھا کہ 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا پر ہمارا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا، سوشل میڈیا بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ ہیں۔ سابق آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ ایک روز کچھ کہتا ہے اور دوسرے روز اس بات سے مکر جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنرل باجوہ کے خلاف احتساب فوج کے اندر سے ہونا چاہیئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ بھارت سے دوستی چاہتے تھے، اس کے لیے مجھ پر دباؤ بھی ڈالا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1049984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش