0
Saturday 1 Apr 2023 17:45

انتخابات التوا معاملہ، نواز شریف کا 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا مشورہ

انتخابات التوا معاملہ، نواز شریف کا 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دو صوبوں میں انتخابات التوا کیس میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا۔ اہم سیاسی فیصلوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں نواز شریف سمیت حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنماء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا گیا۔ نواز شریف نے مشورہ دیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کی تمام جماعتوں کو تین رکنی بینچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔ نواز شریف نے اپنی دو ٹوک رائے دیتے ہوئے کہا کہ تین رکنی بینچ سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔ اس تین رکنی بینچ میں ثاقب نثار زدہ لوگ شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران مشاورتی گفتگو کی گئی کہ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہو کر 3 رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کریں۔ یہ بھی کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کارروائی کے بائیکاٹ سے مطلع کر دیں۔ دوسری جانب بینچ بائیکاٹ کے مشورے پی ڈی ایم کی قیادت سے بھی موصول ہوئے، جس کی نواز شریف نے توثیق کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ بینچ کے بائیکاٹ کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، سیاسی قیادت کے اکثریت کے مطالبے کے باوجود فل بینچ کا نہ بننا خاص ایجنڈے کی نشاندہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش