0
Saturday 1 Apr 2023 18:20

کیچ، شرپسندوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، 4 اہلکار جانبحق

کیچ، شرپسندوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، 4  اہلکار جانبحق
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسندوں نے بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں 4 سکیورٹی اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ جلگئی سیکٹر میں گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ جس میں پاک فوج کے 4 اہلکار نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید جانبحق ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 1049991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش