0
Saturday 1 Apr 2023 18:42

عوام دو وقت کی روٹی کیلئے اپنی جانیں دینے پر مجبور ہیں، حلیم عادل شیخ

عوام دو وقت کی روٹی کیلئے اپنی جانیں دینے پر مجبور ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے جب آٹے کی تلاش میں عوام ٹھوکریں کھا رہی ہوتی ہے، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے گئے جو موجودہ وقت میں پی ڈی ایم نے کردیئے ہیں۔ اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مہنگائی، بوکھ و افلاس کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو آٹے کی تلاش میں بھیجتے ہیں، کہیں ٹرکوں کے پیچھے مفت آٹے کے حصول پر لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں تو کہیں آٹے کے حصول کے لئے لائنوں میں لگ کر جانیں دے رہے ہیں، گزشتہ روز سائٹ ایریا کراچی میں امداد لینے پر 11 لوگ شہید ہوگئی، ان غریبوں کا خون ہم کن کے کندھوں پر تلاش کریں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان مظلوموں کا خون شہباز شریف، مولانا، بلاول، زرداری کے یا ان کے سہولت کاروں کے کندھوں پر تلاش کریں، جنہوں نے اس مصیبت کو ملک پر بٹھایا ان کو حساب دینا پڑے گا، اب بھی وقت ہے چلے جائیں، جو لوگ انہیں لائے ہیں وہ بھی توبہ کریں اور قوم سے معافی مانگیں، کل کے واقعے کے اصل ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، جنہوں نے ملک کے ایسی حالات کر دیئے ہیں کہ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے اپنی جانیں دینے پر مجبور ہیں، یہ موجودہ حکمران مجرم ہیں ان پر تمام قتلوں کی ایف آئی آر کٹنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1050001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش