QR CodeQR Code

خیرات اور امداد کے نام پر انسانیت کی تذلیل، 12 افراد کو موت دے دی گئی، ثروت اعجاز قادری

1 Apr 2023 18:47

ایک بیان میں سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ غربت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکومت کے ریلیف دینے کے اقدامات اور اعلانات کا کہیں بھی عملی مظاہرہ نہیں ہورہا، سستی اشیاء ہر یوسی میں یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے فروخت کی جائے تو رش بھی کم ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خیرات اور امداد کے نام پر انسانیت کی تذلی 12 افراد کو موت دے دی گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں، سینکڑوں لوگوں کو امداد کے نام پر کس طرح جمع کیا گیا، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں، ہجوم لگا کر امداد تقسیم کرنا ہے تو اس کیلئے انتظامات بھی کئے جانے چاہیئے تھے، سفید پوش لوگوں کو امداد دینے کیلئے عزت والے انتظامات ہونا چاہیئے، ایسے اقدامات انسانیت کی تذلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ ایریا فیکٹری 12 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غربت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکومت کے ریلیف دینے کے اقدامات اور اعلانات کا کہیں بھی عملی مظاہرہ نہیں ہورہا، سستی اشیاء ہر یوسی میں یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے فروخت کی جائے تو رش بھی کم ہوگا، سستا بازار ہر یوسی میں ہوگا تو وہاں کے رہائشی اپنے ہی علاقوں سے خریداری کرسکیں گے، فیکٹری مالکان یا فیکٹری انتظامیہ غریبوں کی غربت کا مذاق نہ بنائے، اگر سائل کی عزت سے امداد نہیں کرسکتے تو پھر انہیں امداد کے نام پر رعاکاری بند کردینی چاہیئے، رمضان المبارک صبر اور ایک دوسرے کی مدد اور مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے، حکومت غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے ایسے اقدامات کو یقینی بنائے جس سے ان کی دل آزاری نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 1050003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1050003/خیرات-اور-امداد-کے-نام-پر-انسانیت-کی-تذلیل-12-افراد-کو-موت-دے-دی-گئی-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org