0
Saturday 1 Apr 2023 19:24

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر جماعت اسلامی کا راستہ روکنا چاہتی ہیں، حافظ نعیم الرحمن

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر جماعت اسلامی کا راستہ روکنا چاہتی ہیں، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 15جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں اہل کراچی نے جماعت اسلامی کو بھرپور عوامی مینڈیٹ دیا ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر جماعت اسلامی کا میئر کا روکنا چاہتی ہیں کیونکہ 11 نشستوں پر بھی جماعت اسلامی کی یقینی جیت سے یہ دونوں خوفزدہ ہیں، یوسی 4 نیو کراچی میں چاروں وارڈز میں جماعت اسلامی جیت چکی ہے اور 18ا اپریل کو چیئرمین و وائس چیئرمین بھی ہمارے ہی جیتیں گے، ترازو کراچی کی تعمیر و ترقی کا نشان ہے، جماعت اسلامی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت نیو کراچی یوسی 4 میں فیملی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت حکومتی اختیارات و وسائل اور سرکاری مشنری کے بل پر الیکشن کمیشن اور آر اوز و ڈی آر اوز کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ جماعت اسلامی کے تاریخی عوامی مینڈیٹ سے خوفزدہ ہے، بلدیاتی عمل کو مکمل نہیں ہونے دے رہی، 18 اپریل کے انتخابات سے بھی فرار چاہتی ہے کیونکہ ان 11 نشستوں میں وارڈز کی سطح پر جماعت اسلامی جیت چکی ہے، پیپلز پارٹی نیو کراچی، بہار کالونی، نارتھ ناظم آباداور لانڈھی کورنگی کے عوام سے ڈرتی ہے اور ان علاقوں میں اسے اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل کراچی کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے، حق دو کراچی تحریک اہل کراچی کے دل کی آواز بن چکی ہے، جماعت اسلامی نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل کے حصول کے لئے اور مردم شماری و کوٹہ سسٹم میں حق تلفی کے خلاف بھرپور تحریک چلائی ہے جبکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر جعلی مردم شماری کی منظوری دی اور کوٹہ سسٹم میں غیر معینہ مدت کی توسیع کی، جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کی لوٹ مار کے خلاف آواز اُٹھائی جبکہ تمام حکمران پارٹیوں نے ہمیشہ کے الیکٹرک کی سپورٹ کی۔
خبر کا کوڈ : 1050018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش