0
Sunday 2 Apr 2023 09:57

لاہور، مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب کی کابینہ کی تشکیل نوء کر دی گئی

لاہور، مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب کی کابینہ کی تشکیل نوء کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب کی کابینہ کی تشکیل نوء کی گئی۔ صوبائی صدر مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ پنجاب علامہ امجد جعفری نے حاضرین  سے خطاب کیا اور مجلس علماء شیعہ پاکستان کے اہداف اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، بزرگ عالم دین علامہ محمد اقبال کامرانی، امام جمعہ جامع مسجد سمن آباد لاہور علامہ سید امتیاز کاظمی اور ظہیر کربلائی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور ،قصور اور ضلع شیخوپورہ سے علمائے کرام نے بھی خصوصی شرکت کی۔ علامہ امجد جعفری کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کے مسائل اور دیگر ایشو کے حوالے سے مجلس علماء نمایاں کردار ادا کرے گی۔ علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین علماء کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار و آمادہ ہے، علماء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اجلاس میں علمائے کرام کو رمضان المبارک کی فیوض و برکات سے بھرپور فائدہ اٹھانے، اپنے اپنے علاقہ جات میں تربیتی دروس کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1050112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش