0
Sunday 2 Apr 2023 10:00

آئی ایس او پاکستان کا آج ملک بھر میں اسرائیل کیخلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان

آئی ایس او پاکستان کا آج ملک بھر میں اسرائیل کیخلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے آج 2 اپریل کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کیخلاف ملک گیر سطح پر آج احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے ہوں گے۔ "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان آئی ایس او پاکستان علی حسن جعفری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی لابی پاکستان میں متحرک ہو چکی ہے، کبھی تعلیمی اداروں میں نسل نوء کو اسرائیل کے حوالے سے گمراہ کیا جاتا ہے، کبھی اسرائیل کیساتھ تجارتی تعلقات کی بات کی جاتی ہے اور اب تو باقاعدہ پاکستان اشیاء  خورو نوش اسرائیلی پہنچائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیل اور اسرائیلی نواز لابی کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہم بحیثیت پاکستانی، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات سے انحراف نہیں کر سکتے۔ علی حسن جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منظم سازش کے تحت اسرائیل کیلئے زمینہ سازی ہو رہی ہے،جس کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ واضح کرتے ہیں کہ اسرائیل جیسی ناجائز اور غاصب ریاست کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی واضح کرے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے سرکاری پالیسی کیا ہے اور یہ پالیسی کس نے بنائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1050113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش