QR CodeQR Code

ہم سب کیلئے ایک سا احتساب کا نظام چاہتے ہیں، سراج الحق

2 Apr 2023 10:50

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، سیاست اور الیکشن کمیشن اس وقت بند گلی میں ہیں، عمران خان کا کیا مستقبل ہوگا وہ تو اللہ ہی جانتا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور سپریم کورٹ غیر جانبدار رہیں اور وہی کام کریں جس کا حلف اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل چھ لگانا حکومت اور عدالتوں کا کام ہے، جنہوں نے دو دو بار آئین توڑا اس پر بھی یہ آرٹیکل نہیں لگا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت سراج الحق نے لاہور کے حلقہ پی پی 170 میں سحری کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں اور تحریک انصاف نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاکستان کے عوام اس ملک کے ہیرو ہیں، اللہ کا کرم ہے جو ملک اس وقت تک باقی ہے، عوام کی وجہ سے ملک چل رہا ہے، قومی اسمبلی کی طرح ججز بھی آپس مین لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک آدمی کا نام نہیں، تمام ججز پر مشتمل معتبر ادارہ ہے، سپریم کورٹ میں بھی ایک تقسیم دیکھنے میں آ رہی ہے، اس وجہ سے باقی ادارے بے توقیر ہو گئے ہیں، موجودہ تمام پارٹیوں نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا، اسے متنازع بنایا، جنہوں نے نوٹس لیا وہ خود حیران و پریشان ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، سیاست اور الیکشن کمیشن اس وقت بند گلی میں ہیں، عمران خان کا کیا مستقبل ہوگا وہ تو اللہ ہی جانتا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور سپریم کورٹ غیر جانبدار رہیں اور وہی کام کریں جس کا حلف اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل چھ لگانا حکومت اور عدالتوں کا کام ہے، جنہوں نے دو دو بار آئین توڑا اس پر بھی یہ آرٹیکل نہیں لگا۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو عدل و انصاف ہوگا، جب بڑے قانون کا احترام کریں گے تو چھوٹے بھی کریں گے، بڑے لوگ یہاں قانون کو روندتے ہیں، جب عام آدمی کو موقع ملتا ہے تو وہ بھی روندے گا، ہم سب کیلئے ایک سا احتساب کا نظام چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1050116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1050116/ہم-سب-کیلئے-ایک-سا-احتساب-کا-نظام-چاہتے-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org