0
Sunday 2 Apr 2023 12:15

الخلیل میں ہونیوالا حملہ مسجد اقصیٰ پر جارحیت کا جواب ہے، فلسطینی مقاومتی گروہ

الخلیل میں ہونیوالا حملہ مسجد اقصیٰ پر جارحیت کا جواب ہے، فلسطینی مقاومتی گروہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریکوں "جہاد اسلامی" اور "حماس" نے گذذشتہ شب الخلیل میں ہونے والے فدائی حملے کا خیر مقدم کیا۔ اس حملے میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔ جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ مذکورہ مقاومتی فورسز نے اس کارروائی کو فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم کا فطرتی جواب قرار دیا۔ اس حوالے سے جہاد اسلامی کے ترجمان "طارق عز الدین" نے کہا کہ یہ فدائی کارروائی فلسطینی نوجوان "محمد العصیبی" کی شہادت اور مسجد اقصیٰ پر حملے کا فطری ردعمل ہے۔ انہوں نے اس امر کی جانب زور دے کر کہا کہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر قابضین کے روا رکھے گئے جرائم کا حساب لیا جائے گا۔ جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ کہ مقبوضہ قدس اور مسجد اقصیٰ پر اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لئے صیہونی کوششیں فلسطینی مقاومتی حملوں سے ناگزیر ہو جائیں گی۔ "جنین" بریگیڈ سارے مغربی کنارے میں موجود ہے، جو قابض صیہونیوں کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس چکی ہے۔

حماس نے بھی اس فدائی حملے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ الخلیل میں ہونے والا حملہ صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ شب عربی و عبراںی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی صیہونی فوجیوں پر چڑھا دی۔ یہ واقعہ الخلیل کے علاقے "بیت امر" میں ایک صیہونی چیک پوسٹ پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کا نام "محمد رائد نایف برادعیه" بتایا جا رہا ہے۔ اس فلسطینی حریت پسند کو دوسرے اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے، جبکہ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ یہ فدائی حملہ ایسے وقت انجام پایا، جب صیہونی فورسز نے شب جمعہ مسجد اقصیٰ کے سامنے "باب السلسلہ" پر ایک 26 سالہ نوجوان "محمد خالد العصیبی" کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب صیہونی حکومت کی شدید رکاوٹوں کے باوجود ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء و تراویح میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1050118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش