0
Sunday 2 Apr 2023 13:10

نتین یاہو کیخلاف مظاہرے جاری رہنے چاہئیں، اویگڈور لیبرمین

نتین یاہو کیخلاف مظاہرے جاری رہنے چاہئیں، اویگڈور لیبرمین
اسلام ٹائمز۔ صیہونی اپوزیشن پارٹی "Israel MY Home" کے سربراہ "اویگدور لیبرمین" نے گذشتہ شب اپنی تقریر میں ایک بار پھر "بنیامین نتین یاہو" کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس اپوزیشن رہنماء نے صیہونیوں سے مظاہرے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ سابق صیہونی وزیر دفاع و خزانہ نے اپنی تقریر میں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی آپ سے جھوٹ بولے تو آپ اس کے ساتھ تعاون کیوں کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نتین یاہو کو 1988ء سے جانتا ہوں، اس کی حرکات سے صاف ظاہر ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں صرف دھوکہ دے رہا ہے۔ اویگدور لیبرمین نے کہا کہ یہ شخص اپنی پارٹی "لیکوڈ لیگ" میں داخلی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مظاہروں کو جاری رہنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے مقبوضہ فلسطین کے دسیوں شہروں تل ابیب، حیفاء، مقبوضہ قدس، بئر السبع، ریشون لٹسن اور ہرتزلیا میں نتین یاہو کی دائیں بازو کی کابینہ کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔
 
یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے، جب نتین یاہو کی سربراہی میں دائیں بازو کی اتحادی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ سے شدید اختلافات پیدا ہوگئے۔ صیہونی اپوزیشن رہنماء، نتین یاہو کابینہ کی جانب سے پیش کئے گئے عدالتی اصلاحتی بل کو عدلیہ کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ چونکہ نتین یاہو کو کرپشن، رشوت اور بے ضابطگیوں پر عدالتی ٹرائل کا سامنا ہے، اس لئے موجودہ حکومت اس اقدام سے عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن رہنماوں کا خیال ہے کہ صیہونی کابینہ کے حالیہ اقدامات اسرائیل کو تنازعات، داخلی جنگ اور بتدریج انحطاط کی جانب لے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1050121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش