0
Sunday 2 Apr 2023 13:30

بلوچستان، مردم شماری کا 55 فیصد عمل مکمل، سیاسی جماعتوں کا مدت میں اضافے کا مطالبہ

بلوچستان، مردم شماری کا 55 فیصد عمل مکمل، سیاسی جماعتوں کا مدت میں اضافے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مارچ سے بلوچستان میں شروع ہونے والے ڈیجیٹل مردم شماری کا 55 فیصد عمل مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مردم شماری کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں کمشنر مردم شماری نور احمد پرکانی نے بتایا کہ صوبے بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے۔ تاہم رمضان المبارک اور موسم کی خرابی کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نور احمد پرکانی نے بتایا کہ یکم مارچ سے اب تک صوبے میں مردم شماری کا 55 فیصد عمل مکمل ہوسکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے ڈپٹی کمشنرز اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مردم شماری کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس لئے تیں اپریل کو وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت مردم شماری کے جائزہ اجلاس میں صوبے کی جانب سے مردم شماری کی مدت میں اضافے کی درخواست کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1050122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش