0
Sunday 2 Apr 2023 13:34

یورپی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر کمیٹی کو مضبوط کیا جانا چاہیے، بیرسٹر سلطان

یورپی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر کمیٹی کو مضبوط کیا جانا چاہیے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس نازک اور اہم موڑ پر بیرون ملک کوششیں تیز کی جانی چاہیے بالخصوص یورپی یونین ایک اہم ادارہ ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے یورپی یونین ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر کمیٹی کو مضبوط کیا جانا چاہیے تاکہ اس فورم سے جہاں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں کی جائیں وہاں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کیا جائے، میں خود بھی اپنے گزشتہ دورہ یورپ کے دوران بیلجیئم گیا تھا جہاں پر میں نے برسلز میں یورپی ممبران پارلیمنٹ، ممبران بیلجیئن سینیٹ اور ممبران پارلیمنٹ سمیت دیگر افراد سے ملاقاتیں کیں تھیں اور انہیں مسئلہ کشمیر ار مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلاً بریفنگ دی تھی جس سے اب انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر کو سمجھنا شروع ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں یورپی یونین کے لئے اپنے اعزازی صدارتی مشیر و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے بیلجیئم چوہدری نصیر احمد سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے یورپی یونین کے لئے اعزازی صدارتی مشیر و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے بیلجیئم چوہدری نصیر احمد نے صدر ریاست آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بیلجیئم میں مسئلہ کشمیر کو مختلف فورمز پر اُجاگر کرنے کے سلسلے میں اپنی کوششوں سے آگاہ کیا اور انہوں نے اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بیلجئیم کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ مناسب وقت پر بیلجیئم کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1050124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش