QR CodeQR Code

معاشی بحران کے بعد پاکستان مزید بحرانوں کی جانب بڑھ رہا ہے، سراج الحق

2 Apr 2023 15:21

مںصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کیخلاف مسلسل بیانات دینا آج کا پاکستان ہے، ایک دوسرے کو مسترد کرنے کی بجائے بہتر اقدامات کی جانب جانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چیف جسٹس نے رات 12 بجے دفتر کھولا اور سوموٹو ایکشن لیا، پی ڈی ایم آج یہی چیف جسٹس کے فیصلے کی مخالفت کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جنگ نے آئینی بحران پیدا کیا، سیاسی اور معاشی بحران کے بعد پاکستان مزید بحرانوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سپریم کورٹ نے فل بنچ کی حکومتی درخواست مسترد کی، حکومت نے اعلان کیا 3 رکنی بنچ کو مسترد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جنگ نے آئینی بحران پیدا کیا، سیاسی اور معاشی بحران کے بعد پاکستان مزید بحرانوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ادارے متنازع ہو رہے ہیں، ملک ایسے نہیں چلے گا۔

انہوں ںے کہا کہ ایک دوسرے کیخلاف مسلسل بیانات دینا آج کا پاکستان ہے، ایک دوسرے کو مسترد کرنے کی بجائے بہتر اقدامات کی جانب جانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چیف جسٹس نے رات 12 بجے دفتر کھولا اور سوموٹو ایکشن لیا، پی ڈی ایم آج یہی چیف جسٹس کے فیصلے کی مخالفت کر رہی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ جن اداروں کی جانب لوگ دیکھتے تھے اب ان اداروں پر بھی یقین نہیں رہا، سپریم کورٹ نے کہا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، سیاست کے مسائل عدالتوں میں نہیں ہوتے، سیاستدان ہی حل کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1050143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1050143/معاشی-بحران-کے-بعد-پاکستان-مزید-بحرانوں-کی-جانب-بڑھ-رہا-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org