QR CodeQR Code

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی آزادکشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

2 Apr 2023 15:46

مظفرآباد میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید میر کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے ملکی وقار قومی تشخص عوامی خواہشات کیلئے اپنی چار نسلوں کی قربانی پیش کر کے تاریخی عالم میں منفرد مقام حاصل کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی ہدایات پر پارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم پاکستان قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و خروش سے چار اپریل کو شایان شان انداز میں منانے کی بھرپور تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ قائد عوام کی قومی عالمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے صبح کا آغاز نماز فجر کے ساتھ مساجد شریف اور گھروں میں قرآن خوانی فاتحہ سے کیا جائے گا۔ دارلحکومت میں سب سے بڑا اجتماع بالا پیر خورشید حسین کیانی ڈویژنل سینئر نائب صدر کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گا جس میں نعت خوانی اور تقریب کے بعد شرکاء کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جائے گا جبکہ دربار عالیہ سائیں سخی سہیلی سرکار کی جامع مسجد شریف میں شھدائے جمہوریت، شھدائے کشمیر، شھدائے افواج پاکستان کی ارواح کے ایصال ثواب کی نیت سے قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسی طرح پورے آزاد کشمیر کے تمام ضلعی، تحصیل، سٹی مقامات پر برسی کے پروقار اجتماعات ہوں گے۔ گزشتہ روز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام کی 45ویں برسی کی تقریبات سے متعلق پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر7 شوکت جاوید میر نے پارٹی پی ایس ایف پیپلز یوتھ اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کارکنان سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1050150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1050150/شہید-ذوالفقار-علی-بھٹو-کی-45ویں-برسی-ا-زادکشمیر-میں-انتہائی-عقیدت-احترام-سے-منائی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org