0
Sunday 2 Apr 2023 15:53

مسلم لیگ (ن) نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تشکیل نوء کا آغاز کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تشکیل نوء کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تشکیل نوء کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دی۔ مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی کیو آر کوڈ شیئر کیا، جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس فیڈریشن جو کہ پاکستان کے قیام کا مرکز تھی ان شاء اللہ جلد دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔
 
مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شامل ہونے کیلئے لنک کا استعمال کریں یا کیو آر کوڈ کو سکین کریں اور پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس کی مکمل صلاحیت کو محسوس کرنے کے مقصد کیساتھ سب سے زیادہ متحرک اور ترقی پسند طلبہ تنظیم کا حصہ بنیں۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کی شمولیت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کی گرفتاری کی تصویر شیئر کی جس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ہمت اللہ کی دین ہے اور سچائی سے آتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1050152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش