0
Sunday 2 Apr 2023 16:06

فقہ جعفریہ کے مطابق امسال فطرے کی رقم 450 روپے ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

فقہ جعفریہ کے مطابق امسال فطرے کی رقم 450 روپے ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی کے مطابق اس سال فقہ جعفریہ کے پیروکاروں کیلئے فطرے کی رقم 450 روپے ہے، یہ رقم ان کیلئے ہے جن کی ابلغ غذا آٹا ہے، جبکہ چاول استعمال کرنیوالوں کیلئے احتیاطاً یہ رقم 800 روپے ہے۔ یہ فطرہ آٹا اور چاول کی موجودہ قیمت کے مطابق ہے، اگر عید سے قبل قیمتوں میں رد و بدل ہو جائے تو اس کے مطابق فطرہ ادا کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فطرہ واجب ہے اور شریعت میں اس کی ادائیگی کی خاص تاکید ہے، فطرہ کی رقم شوال کا چاند نظر آنے سے عیدالفطر کی نماز سے پہلے تک نکالا جا سکتا ہے اور یہ رقم فقراء مساکین کو دی جائے تو بہتر ہے، جبکہ اپنے عزیز و اقارب کو بھی دی جا سکتی ہے، جو کہ غریب اور مستحق ہوں۔ بہتر ہے کہ فطرہ نماز عید سے قبل نکالا جائے، تاکہ غریب، نادار اور ضرورتمند افراد اس سے فیضیاب ہوں اور یہ افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1050153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش