0
Monday 10 Oct 2011 01:04

مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
مظفر گڑھ:اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثہ کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے، مقامی ذرائع کے مطابق ملتان روڈ پر مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے جبکہ 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، باقی زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے، حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو گاڑی سے نکالا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ گاڑیوں کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 105016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش