QR CodeQR Code

کراچی، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو شہری نے کار سے اڑا دیا، تشدد سے 1 ہلاک

2 Apr 2023 17:54

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے پل پر ڈکیتی کی واردات ناکام ہو گئی، کار سوار شہری نے موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکوؤں کو ٹکر مار دی۔ پولیس حکام کے مطابق کار کی ٹکر سے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے۔ ان زخمی ملزمان کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران 1 ملزم دم توڑ گیا۔ زخمی 2 ملزمان شیر اللہ اور عبدالنصیر کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب نارتھ کراچی کے علاقے انڈہ موڑ کے قریب ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1050165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1050165/کراچی-موٹر-سائیکل-سوار-ڈاکوو-ں-کو-شہری-نے-کار-سے-اڑا-دیا-تشدد-1-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org