0
Sunday 2 Apr 2023 17:55

ملتان، بین المذاہب ہم آہنگی ملک کی اہم ضرورت ہے، انجینئر سخاوت علی

ملتان، بین المذاہب ہم آہنگی ملک کی اہم ضرورت ہے، انجینئر سخاوت علی
اسلام ٹائمز۔ ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، ہم مختلف مذاہب کے مابین اچھے تعلقات قائم کرکے محبتوں کو پروان چڑھا سکتے ہیں، اتفاق ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں مسیحی اور مسلم کمیونٹی حالت روزہ میں ہیں اور روزہ صرف خداوند کریم کے لئے ہے اور وہی اس کا اجر دینے والا ہے، بشپ آف ملتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے ان دونوں مذاہب کے ماننے والوں نے ہماری میزبانی میں خدا کے دیئے ہوئے پاک رزق کے ساتھ کیتھولک چرچ میں روزہ افطار کر کے ہماری عزت میں اضافہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام کیتھولک بشپ ہاوس ملتان میں روزہ افطاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزہ افطار کی تقریب میں مسیحی اور مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں سیموئیل کلیمنٹ، سرفراز کلیمنٹ، فادر آصف ملک، علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، علامہ عبدالحنان حیدری، پیر عامر محمود نقشبندی، پیر عبید صدرپوری، خاور شفقت بھٹہ، سید اصغر عباس نقوی، راو عبد القیوم شاہین، پروفیسر عبد الماجد وٹو، شفقت بھٹہ، الحاج محمد اشرف قریشی، احمد قریشی، نورالامین خاکوانی، سید محمد علی رضوی، خواجہ عزیز، فیصل تنگوانی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1050166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش