QR CodeQR Code

ڈرون حملے قبول ہیں نہ اس حوالے سے پالیسی تبدیل ہوئی، دفتر خارجہ

10 Oct 2011 13:47

اسلام ٹائمز:اتوار کو دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملے اپنی خودمختاری اور سلامتی کیخلاف سمجھتے ہیں، امریکا کو ہر سطح پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے امریکا سے ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ ترک کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈرون حملوں کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، حملے اب بھی ناقابل قبول ہیں۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملے اپنی خودمختاری اور سلامتی کیخلاف سمجھتے ہیں، امریکا کو ہر سطح پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی خبررساں ادارے نے نامعلوم امریکی اور پاکستانی عہدیداروں کو بنیاد بنا کر اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے مابین ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پہلی مرتبہ تعاون کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے اور پاکستان نے ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ بھی ترک کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 105119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/105119/ڈرون-حملے-قبول-ہیں-نہ-اس-حوالے-سے-پالیسی-تبدیل-ہوئی-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org