QR CodeQR Code

ملتان،طلباء تشدد کیس میں نامزد 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

10 Oct 2011 20:47

اسلام ٹائمز:ملزمان رانا جاوید، ساجد عمران، شیخ ابراہیم اور اکرم ببر کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کے لئے پیش ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دو طلبا کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے والے 6 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، تشدد کیس میں شامل 4 ملزمان رانا جاوید، ساجد عمران، شیخ ابراہیم اور اکرم ببر کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کے لئے پیش ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ باقی دو ملزمان جام عرفان اور بابر کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، واضح رہے کہ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل میں تشدد کا واقعہ 15 جولائی کو پیش آیا تھا جہاں سینئر طلبا نے دو جونئیر طلبا حسن علی اور وسیم عباس پر برہنہ کر کے تشدد کیا اور ان کی موبائل فوٹیج بھی بنائی تھی، جس کے بعد گذشتہ ماہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 105203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/105203/ملتان-طلباء-تشدد-کیس-میں-نامزد-4-ملزمان-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org