QR CodeQR Code

ملتان میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس فرائض ادا کرنے میں ناکام

10 Oct 2011 21:13

اسلام ٹائمز:گزشتہ ماہ بھی مختلف علاقوں سے 115 کاریں، 185 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ 65 راہزنی اور 47 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں جس میں شہری لاکھوں مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں پولیس اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے باعث جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، ضلع ملتان کے 30 تھانوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، گزشتہ ماہ بھی مختلف علاقوں سے 115 کاریں، 185 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ 65 راہزنی اور47 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں جس میں شہری لاکھوں مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے، پولیس کی جانب سے گشت کا مناسب بندوبست بھی نہ ہونے کے باعث چوری اور ڈکیتی کی گاڑیوں کی راجن پوراور ڈیرہ غازی خان منتقلی کی جارہی ہے، پولیس کے مطابق چالیس لاکھ کی آبادی کیلئے 4200 پولیس اہلکاروں کی نفری کم ہے جس کی وجہ سے محکمہ رضا کاروں کی خدما ت لینے پر مجبور ہے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کی اصل وجہ نامناسب گشت اور ناکوں پر رضا کاروں کی تعیناتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 105210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/105210/ملتان-میں-جرائم-کی-وارداتوں-اضافہ-پولیس-فرائض-ادا-کرنے-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org